تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: یونین کونسل سنجھورو کو تالا لگ گیا ۔سیکریٹری آفیس سے غائب

 سنجھورو(نمائندہ پاک نیوز)  یونین کونسل سنجھورو کو تالا لگ گیا ۔سیکریٹری آفیس سے غائب ،کرپشن کا بازار گرم،سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے شہری پریشان۔
تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کے سیکریٹری کی عدم موجودگی کی وجہ سے آفیس کو تالا لگ گیا۔جس کی وجہ سے شہریوں کو رہائیشی سرٹیفکیٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ، اموات کا سرٹیفکیٹ اور دیگر کام کاج کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یونین کونسل کے سیکریٹری نے آفیس ایک من پسند کلرک کے حوالے کر رکھی ہے جو کہ ایک ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔شہریوں کے مطابق یہ کلرک مزکورہ سرٹیفیکیٹ کی فیس غیر قانونی طور پر 500 روپے وصول کر رہا ہے جب اس کلرک سے اس بارے میں معلوم کیا گیا تو اس نے بتایا کہ یہ لوازمات یونین کونسل کے سیکریٹری کے ابائی گاؤں جاکر دستخط کرانے کے لئے لئے جاتے ہیں۔ان کا آبائی گاؤں شاہ پور چاکر یونین کونسل سے دور ہونے کی وجہ سے وہاں جانا پڑتا ہے۔ یونین کونسل کی عوام اور سماجی حلقوں نے وزیرِ بلدیات اور حکامِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل کے ڈیوٹی چور سیکریٹری اور کرپٹ عملہ سے نجات دلائی جائے تاکہ ان کے انتہائی اہم دستاویزات وقت پر مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  دھرنے میں ٹریننگ ہوئی تھی اصل میچ اب شروع ہوگا، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker