تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: رند اور رُڈ قبیلے میں تصادم ایک شخص ہلاک،5افراد کے خلاف FIRدرج۔

سنجھورو(نامہ نگار) شہدادپور کے قریب تگیورند میں زرعی زمین کے تنازعے پر رند اور رُڈ برادری کے درمیان مسلح تصادم ہو گیا جس کی وجہ سے دونوں جانب سے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔فائرنگ کے نتیجے میں 46سالہ محرم رند ہلاک ہوگیا ، شدید فائرنگ کی وجہ سے گرد ونواح کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔دونوں جانب سے مسلح افراد مورچہ بند ہو گئے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ واضع رہے کہ دونوں برادریوں میں گزشتہ3سال سے خونی تصادم میں 6افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ رند اور رُڈ تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زمیندار محرم رند کو آہوں اور سسکیوں میں مسلح افراد کی نگرانی میں ان کے آبائی گاؤں میں تدفین کر دی گئی ۔جبکہ دونوں برادری کے مسلح افراد مورچہ بند ہیں دوسری جانب متوفی کے بھائی ممتاز رندکی مدعیت میں عنایت رُڈ،نیاز رُڈ،شاہ محمد سمیت پانچ افراد کے خلاف لُنڈو تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے FIRدرج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئے تاہم ابھی تک پولیس مطلوبہ افراد میں سے کسی کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی

یہ بھی پڑھیں  بہاول پور:دیورنے بیوہ بھابھی کو ہوس کانشانہ بناڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker