تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے افسران کے بڑے پیمانے بر تبادلے

سنجھورو(سٹی رپورٹر) فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے افسران کے بڑے پیمانے بر تبادلے،افسران میں کھلبلی مچ گئی۔تفصیلات:۔ بلدیاتی نظام کی مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے مخالفت کرنے اور حکومت سے علیحدگی کے بعد ضلع سانگھڑ سے مسلم لیگ فنکشنل کے حامی افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے شروع کر دئے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ پیپلز پارٹی کے حامی افسران کی تعیناتیاں شروع کردی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ غلام حیدر منگریو کوبدلی کرکے فیاض جتوئی کو ڈپٹی کمشنر سانگھڑ مقر کر دیا گیا گیا ہے۔دریں اثناء عبدالمجید حر کی جگہ پرفیسر ممتازاز اجن کو ای ڈی او ایجوکیشن، بھلے ڈنو ہنگورو کی جگہ ڈاکٹر رفیق سیہڑ کو ٹی ایم او سانگھڑ،عبد الخالق جمالی کی جگہ حسن رضا کو اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور ، چوہدری افتخار احمد کی جگہ سیف الرحمان میمن کو ایس ڈی او ایجو کیشن شہداد پور ، حافظ عبد الستار کی جگہ سراج احمد میمن کو ایس ڈی او اریگیشن شہدادپور،ملوک خاصخیلی کی جگہ علی شیر جعفری کو ٹی ایم او سنجھورو،ولی محمد ڈھیو کی جگہ محمد اقبال کنبھر کو اے ایس ڈی او (میل) سنجھورو،جمعہ خان پنھور کو ڈی ایس پی شہدادپور کو فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ایسے سرکاری افسران جو فنکشنل لیگ سے تعلق رکھتے ہیں صوبائی حکومت نے ان کی بھی فہرست طلب کرلی ہے۔ان تبادلوں کے بعد سرکاری افسران نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہوئے اپنی تعیناتی برقرار رکھنے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں  پوری طاقت کے ساتھ ریاست کا دفاع کیا جائے گا ، خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker