تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:جھول میں صحافی کا رشتہ دار قتل ، تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج۔

سنجھورو(نامہ نگار) سنجھورو کے نواحی گاؤں جھول میں چاندنی چوک سے علی الصبح سانگھڑ کے مقامی صحافی نثار منگریو کے برادر نسبتی مراد منگریو کی لاش ملی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔مقتول گاؤں گل حسن سریوال کا رہائشی تھا اور ان کے اہل خانہ کے مطابق ملزمان رات کے وقت مقتول کو گھر سے بلاکر لے گئے تھے جس کے بعد مقتول گھر واپس نہیں آیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو کلہاڑیوں اور چاقو کے وار کر کر قتل کیا گیا۔مقتول کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی محمد جاوید کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت جھول تھانہ پر تین ملزمان گل محمد ٹالپر، صالح ٹالپر اور عبدالشکور ٹالپر کے خلاف درج کرلیا گیا اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹروں نے طاہرالقادری سے ملاقات پر پابندی عائد کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker