تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:حامد میرصحافت کےلئے قابلِ فخرسرمایہ ہیں ،صدرسندھ جرنلسٹ ویلفیئرفاونڈیشن

سنجھورو(نامہ نگار) حامد میر صحافت کے لئے قابلِ فخر سرمایہ ہیں انکی محب الوطنی پر صحافی برادی کو ناز ہے۔ راؤ وسیم اختر صدر سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاونڈیشن سنجھورو۔ تفصیلات کے مطابق سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن سنجھورو کا اجلاس نیشنل پریس کلب سنجھور میں صدرSJWFسنجھورو راؤ وسیم اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی حامد میرپر حملے کی شدید مزمت کی گئی ۔ راؤوسیم اختر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حامد میر کی صحافت میں قابلِ قدر خدمات ہیں جس کی وجہ سے انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،حامد میر صحافت کا سرمایہ ہے اس لئے اس کے خلاف ہونے والی ہر شازش کی پر زور مزمت کرتے ہیں ۔حامد میرایک بہادر اور محبِ وطن صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ وطن کا در دل میں رکھنے والے صحافی بھی ہیں۔حامد میر کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعے حق اور سچ لکھنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ حامد میر اپنی صحافتی زمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھاتے ہیں چاہے وہ کشمیر کا زلزلہ ہو یا بدین میں شدید سیلاب یا سانگھڑ کی تباہ کن برسات انھوں نے ہر مصیبت کی گھڑی میں اپنی قومی ذمداری کو سمجھتے ہوئے وہاں کے لوگوں کی آوازکواربابِ اختیار تک میڈیا کے زریعے اجاگر کیا۔گزشتہ سال کی شدیدبرساتوں میں وہ قومی میڈیا کے واحد صحافی تھے جو سب سے پہلے سانگھڑ اور عمرکوٹ پہنچے جس وقت حکومتی نمائندگان نے بھی یہاں کا رخ نہیں کیا تھا۔صدر نیشنل پریس کلب سنجھورو غلام عباس خاصخیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حامد میر پر حملے کی صحافی برادری بھر پور مزمت کرتی ہے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حامد میر کے خلاف ہونے والی شازش کو بے نقاب کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے۔اجلاس میں کالم نگار محمد حنیف ملک ،سینئر صحافی اختر علی ملک، محمد بخش خاصخیلی، رانا وقار حسین، غلام سرور شیخ، غلام مرتضیٰ کھرکھانی، محمد علی شیخ،جنرل سیکریٹری SJWFضلع سانگھر صابر علی قریشی،عبدلغفور ملک، محمد اسلم انصاری، جمیل قریشی، خالد حسین شیخ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ایک قرار داد کے زریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فخرِ صحافت حامد میر کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اگر حکومت نے اس سنگین معاملہ کا نوٹس نہیں لیا گیا تو پورے سندھ کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر علاقوں میں احتجاج کا دائرہ پھیلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان افغانستان کا اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پراتفاق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker