تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:دوہرے بلدیاتی نظام کے خلاف ہڑتال کوکامیاب بنایا جائے گا۔سابق صوبائی مشیرفقیرنورحسن

سنجھورو(سٹی رپورٹر) فنکشنل مسلم لیگ ہاؤس سنجھورو میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے سابقہ مشیر فقیر نورحسن وریامانی نے پارٹی ورکر زسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30نومبر کو کی جانے والی ہڑتال کو پیر صاحب پاگارہ کے حکم پر ہر قیمت میں کامیاب بنایا جائے گا تاکہ حکمرانوں کو بتایا جاسکے کہ سندھ کی عوام اِن کے بنائے ہوئے کالے قانون کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔پاگارہ خاندان نے ہمیشہ برصغیر کے لئے قربانیان دی ہیں اور پاکستان کی ہر مشکل وقت میں خدمت کی ہے یہ وقت لڑنے اور سیاست چمکانے کا نہیں ہے کیونکہ اس وقت ملک کے کالف سازشی عناصر سرگرم ہیں اور ملک توڑنے کی سازش ہورہی ہیجس کی وجہ سے پیر پاگارہ شاہ مردان شاہ نے تمام اختلافات کو بھلا کر پیپلز پارٹی کا ساتھ بغیر کسی مطالبے کے دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی وجہ سے ہم نے پیر صاحب کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے حکومت کوہر فورم پر ساتھ دیا تھا لیکن ان سب کے باوجود پیپلز پارٹی نے فنکشنل مسلم لیگ کے ساتھ دھوکا کیا اور پیر صاحب پاگارہ سے کوئی رائے لئے بغیر دوہرے بلدیاتی نظام کا کالاقانون پاس کرایا۔ جس کے بعد ہم نے احتجاج کرتے ہوئے پیر صاحب کے حکم پر اپنے استیعفے دیئے۔ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم سڑکوں پر نکلیں کیونکہ جب تک یہ کالا قانوں واپس نہیں لیا جائے گا فنکشل لیگ آرام سے نہیں بیٹھے گی۔14 دسمبر کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔14دسمبر کے جلسے میں سندھ دھرتی کے سپوت ثابت کر دے گے کہ سندھ کی عوام اس حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور سندہھ کی تقسیم کے خلاف ہیں۔آج وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک بچانے کے لئے عملی جدوجہد کے لئے میدان میں آئیں کیونکہ ملک کی بقا ء سندھ کی بقا ء کے ساتھ مشروط ہے اگر سندھ متحد ہے تو پاکستان متحد رہے گا ورنہ ملک کو متحد رکھنا مشکل ہو جائے گا۔حر جماعت نے 1965میں بھی جانوں کے نظرانے دیتے ہوئے ملک کی حفاطت کی تھی اور اب بھی ملک بچانے کے لئے پیر پاگارہ کے حکم پر قربانیاں دینے سے گریز نہیں کریں گے۔کنونشن سے فقیر اسماعیل مہر، حاجی رانا محمد انور، راناراشد،رسول بخش جنج،علی محمد منگریو،میاں محمد احمد، عمر خان خٹک اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور 30نومبر کی
ہڑتال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں  لالہ موسیٰ:ممتازمسلم لیگی راہنماء وسادات خاندان کے قریبی ساتھی چوہدری افقارکملہ کی والدہ محترمہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker