علاقائی

سنجھورو: ایس ایس پی سانگھڑ کی خصوصی ہداہت پر سنجھورو پولیس کی کارروائی

سنجھورو(نامہ نگار) سنجھورو پولیس نے سات اشتہاری،رہزن،40000 ہزار کیش،ایک عدد ٹی ٹی پسٹل،600 گرام چرس ،کچی شراب اور مین پڑی گٹکا برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق SHO سنجھورو خدا بخش ارباب نے SSPسانگھڑ عبداللہ شیخ کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے DSP انصار احمد گورڑ ھ کی نگرانی میںمختلف مقامات پر چھاپے مار کر اشتہاری مجرم اسماعیل ولد مجنوں ،علی نوازدلد جعفر،بگوولدپنھوں،علی بخش ولد پنھوں،دلدار ولدخدا بخش،دوست علی ولدپنھوںاور چبڑولد رسول بخش کو گرفتار کر کے چالان پیش کر دیا۔اس کے علاوہ چھاپا مار کر منشیات فروشی کے الزام میں 600 گرام چرس ، جوابدار علی گل سے چھینے ہوئے4000 روپے نقداور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل،چار عدد گولیاں بھی برآمد کیں۔ اس کے علاوہ کاروائی کرتے ہوئے نو سر باز شاہ محمد، اور لال بیگ اعوان کو پیسے دو گنا کرنے کے الزام میں 35000 روپے نقد سمیت گرفتار کر لیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں جوابدار لقمان کھورکھانی سے دس لیٹر دیسی شراب۔ علی شاہ اور یامیں شیخ سے 110مین پڑی،2100 گٹکا بھی براآمد کیا گیا۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سنجھورو تھانے کی حدود میں وارداتوں میں اضافے کے بعد SSP سانگھڑ نے SHO سنجھورو خدا بخش کو خصوصی ہداہت جاری کی گئی تھی کہ امن امان کی صورت حال کو قابو میں رکھا جائے جس پر SHO نے کاروئی کرتے ہوئے امن و امان پر قابو پایا۔جس پر شہری حلقوں میں اطمینان اور SHO سنجھورو پر اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی پولیس اسی طرح بغیر کسی خوف کے ملزمان کے خلاف کاروائی کرے گئی۔۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:زندہ درگور کی جانے والی لڑکی کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی میں منتقل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker