تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:صحافیوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں ناقابل برداشتہیں۔محمد حنیف ملک

سنجھورو(سٹی رپورٹر)نجی ٹیلی وژن کے نیوز ڈائریکٹر اور مقامی اخبار کے سینئر صحافی کے گھر پولیس کا چھاپہ قابل مذمت ہے۔ غلام عباس خاصخیلی, راؤ وسیم اختر اور دیگر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔  تفصیلات  کے مطابق ۔سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آواز ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر اور سینئیر صحافی عبدالرزاق سروہی اور روزنامہ سوبھ اخبار سے وابستہ سینئیر صحافی عدالقیوم سروہی کے حیدرآباد میں واقع گھر پر پولیس چھاپہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی ریلی سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیش (SJWF) سنجھورو کے تعلقہ آفس سے شروع ہوئی اور نیشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے مرکزی وائس چئیر مین محمد حنیف ملک نے کہا کہ اس جمہوری دور میں بھی صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں کو ناقابل ناقابل برداشت ہیں۔ حکومت صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صدر غلام عباس خاصخیلی نے کہا کہ حیدر آباد میں سینئیر صحافیوں کے گھروں پر پولیس کی چڑھائی قابل مذمت ہے جس کے خلاف سندھ بھر کی صحافی برادری سراپائے احتجاج ہے۔SJWF تعلقہ سنجھورو کے صدر راؤ وسیم اختر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحافیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کرے ورنہ صحافی برادری اپنا حتجاج جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker