تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:حیسکو کی جانب سے اسپتال سنجھورو کی بجلی منقطع

downloadسنجھورو ر(نامہ نگار) تعلقہ اسپتال سنجھورو کی انظامیہ کی جانب سے بجلی کے واجبات جمع نہ کرانے کے باعث حیسکو سب ڈویژن جھول نے گذشتہ روز بجلی کی فراہمی منقطع کردی۔ حیسکو کے ذرائع کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے ذمہ تقریبا 53 لاکھ روپئے واجب الادا ہیں جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاروائی کرتے ہوئے حیسکو سب ڈویژن جھول نے بجلی کے کنیکشنز کاٹ دئیے ہیں ۔حیسکو ذرائع کے مطابق اسپتال انطامیہ کو متعدد بار واجبات ادا کرنے کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن انظامیہ نے اس کے باوجود بل ادا نہیں کئے۔ تعلقہ اسپتال سنجھورو 25بستروں پر مشتمل اسپتال ہے جہاںOPD روزانہ 250سے 300 مریض ہوتی ہے ۔اسپتال میں مریض دور دراز علاقوں سے علاج کے لئے آتے ہیں۔گذشتہ روز سے اسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بجلی نہ ہونے کے باعث لیبارٹری، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، آنکھوں کا شعبہ، دانتوں کا شعبہ،الٹرا ساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ سمیت تقریبا تمام شعبہ جات بند ہیں۔ دور دور کے گاؤں دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو بغیر علاج کے واپس گھر جانا پڑ ا۔ان مریضوں میں درجنوں حاملہ خواتین بھی شامل ہیں جو الٹرا ساؤنڈ کے لئے اسپتال آئیں تھیں۔مریضوں اسپتال کی بجلی منقطع ہونے کی ذمہ داری اسپتال انتظامیہ پر عائد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ ڈاکٹ صاحبان نے شہر میں اپنی پرایویٹ کلینک قائم کر رکھے ہیں اور اسپتال میں ڈیوٹی دینے کی بجائے اپنے پرائیویٹ کلینک پر ٹائم دے رہے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کو اسپتال کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ایسا اسپتال انتظامیہ جان بوجھ کر کر رہی ہے تاکہ تمام مریض ان کے پرائیویٹ کلینک پر علاج کے لئے جائیں

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: چار دماغی معزور بچیاں باپ کے لیے زندگی کا روگ بن گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker