تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:عدالتی حکم پرمبینہ نجی جیل پر چھاپہ، خواتین اوربچوں سمیت 19افرادبازیاب

sanjhoroسنجھورو (نامہ نگار) سنجھورو پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ(ڈائریکٹر انسانی حقوق ضلع سانگھڑ)کے حکم پردیہہ کاری چھن میں فوجی فارم پر چھاپہ مار کر زمیندار انور جٹ کی مبینہ نجی جیل سے 19 افراد کو بازیاب کرالیا۔بازیاب ہونے والے افراد میں آٹھ بچے، چار خواتین اور سات مرد شامل ہیں۔عدالت نے سنجھورو پولیس کو ایسے احکامات سونو بھیل کی درخواست پر صادر کئے تھے۔سونو بھیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ زمیندار انور جٹ نے ان کے خاندان کو غیر قانونی طور پر اپنی نجی جیل میں قید کر رکھا ہے جہاں ان سے غیر قانونی بیگار لی جارہی ہے ان کو نہ وقت پر کھانا دیا جاتا ہے اور نہ پہننے کے لئے کپڑے لہٰذا ان کے خاندان کو رہائی دلواکر آزاد زندگی گذارنے کی اجازت دی جائے۔بازیاب ہونے والے ہاریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ زمیندار نے ان کے اوپر بیس لاکھ روپئے قرضہ لکھ رکھا ہے جو کہ جھوٹ ہے۔ دوسری جانب زمیندار انور جٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔دریں اثناء سنجھورو پولیس کی جانب سے بازیاب ہونے والے ہاریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈکیتی کی جھوٹی FIRپرسنجھورو میں پولیس کا کریک ڈاؤن چادر اور چہار دیوار کا تقدس پامال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker