تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو تھانہ کی حدود کی 53میں سے 5 پولینگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ 7 حساس قرار

sanjhoroسنجھورو(نامہ نگار)حلقہ پی ایس 79 کے 136پولنگ اسٹیشنوں میں سے سنجھورو پولیس اسٹیشن سنجھورو کے حدود کے 53پولنگ اسٹیشن کی فہرست میڈیا کو مہیا کر دی گئی جس کے مطابق 5پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرا دئیے گئے ہیں جن میں GPS-22چک بوائز، GPS-39چک بوائز،GMS-30چک اور GPSرکن برڑا شامل ہیں جبکہ حساس قرار دیئے جانے والے7 پولنگ اسٹیشنوں میں GPSسندھی گرلز سنجھورو، GGHSگرلز سنجھورو،GPS-22چک ،GPSایم۔اے۔لطیف، GPSسکندرآبادGHS، بوائزجعفرخان لغاری اور GHSگرلز جعفر خان لغاری کے نام شامل ہیں۔جبکہ بقایا 41پولنگ اسٹیشنوں کو امن وامان کے حوالے سے نارمل قراردیا گیا ہے۔واضع رہے کہ 2008کے عام انتخابات میں بھی مزکورہ حساس قرار دئے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں میں سے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر دو سیاسی پارٹیوں میں تصادم ہوئے تھے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ لہذٰہ گزشتہ الیکشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پیشگی حفاظتی ا قدامات کرنے شروع کر دئے ہیں اور اب تک SSPسانگھڑ کی ہدایت پر دو بار پولیس کا فلیگ مارچ بھی کرایا گیا ہے تا کہ شرپسند عناصر کنٹرول کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  زکوٰۃ: مسلمانوں کے معاشی توازن کا ذریعہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker