پاکستانتازہ ترین

فیکشنل لیگ کے ایم پی اے کی مبینہ نجی جیل پرچھاپہ، 10ہاری بازیاب

sanjhoroسنجھورو(سٹی رپورٹر) فیکشنل لیگ کے ایم پی اے حر جماعت کے خلیفہ فقیر وریام اور پٹھان منگریو کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ۔ 10ہاری بازیاب تفسیلات کے مطابق سنجھورو پولیس نے سیشن جج سانگھڑ کے حکم پرپرتاب بھیل کی درخواست پر ایم پی اے فنگشنل لیگ خلیفہ وریا فقیر اور پٹھان منگریو کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 10ہاری جن میں 5بچے 3مرد اور 2خواتین شامل ہیں بازیاب کرا لیا۔ سیشن جج سانگھڑ کو پرتاب بھیل نے درخواست دی تھی کہ اس کے اہلِ خانے کو زبردستی قید کر کے بیگار لی جارہی ہے اوا ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔جس پرسیشن جج سانگھڑ نے سنجھورو پولیس کو حکم دیا گیا کہ گوٹھ سلیمان چانگ میں زمیدار کی مبینہ نجی جیل میں ہاری قید ہیں جن کو فوری بازیاب کرا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے گوٹھ سلیمان میں مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر مزکورہ ہاریوں کو بازیاب کرا لیا۔بازیاب ہونے والے ہاریوں کو کل سیشن جج کی عدالت ،یں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:بھان سعید آباد پولیس کی کاروائی مسروقہ 2-Dکرولا کار برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker