تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:بھان سعید آباد پولیس کی کاروائی مسروقہ 2-Dکرولا کار برآمد

sanjhoroسنجھورو(نامہ نگار) سنجھورومیں بھان سعید آباد پولیس کی کاروائی مسروقہ 2-Dکرولا کار برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق سنجھوروشہداپور روڈ پر بھان سعید آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کار واش سروس سینٹر پر کھڑی مسروقہ 2-Dکرولا AVB412ماڈل 2012کار برآمد کر لی اور کار میں موجود ڈرائیور کو بھی گرفتار لیا۔ مزکورہ کار ایک ماہ قبل جام شورو سے4افراد سمیت اغوا ء ہوئی تھی تاہم مغوی افراد کو بعد میں رہا کر دیاگیا تھا لیکن پولیس کار کا پتہ لگانے میں ناکام ہو گئی تھی جس کے لئے پولیس کی خفیہ کاروائی جاری تھی جو کہ خفیہ اطلاع ملنے پر سنجھورو سے برآمد کر لی گئی ہے۔مسروقہ کار کی FIRبھان سعید آباد تھانے میں غلام سرور راہ پوٹو کی مدعیت میں داخل کرائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو: عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، یو سی چیئر مین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker