علاقائی

سنجھورو:اکستان کارڈ سینٹرسنجھورو میں بے ضابطگیوں کے خلاف ایک شہری نے پٹیشن داخل کرا دی

سنجھورو(نامہ نگار) پاکستان کارڈ سینٹرسنجھورو میں بے ضابطگیوں کے خلاف ایک شہری نے پٹیشن داخل کرا دی۔تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے ایک رہائشی محمد حسین ولد محمد امین نے شیشن کورٹ سانگھڑ میں پاکستان کارڈ سینٹرسنجھورو کے عملے ذاکر حسین شیخ، غلام علی عرف عدنان علی ،ظہور حسن،حسنین،یاسین،محمد ایوب، منظور خاصخیلی،ذیشان اوراعجاز احمد جٹ کے خلاف پیٹیشن داخل کی ہے کہ اس کا والد چھ سال پہلے انتقال ہو گیا تھا میرے والد کی موت کی رجسٹریشن نادرا کے ریکارڈ میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے نام لسٹ میں موجود ہے اور اس کی والدہ نے کلیم داخل کرایا تو معلوم ہوا کہ یہ پاکستان کارڈ کسی نامعلوم شخص کو جاری کر دیا گیا ہے۔ جس پر ہم نے پاکستان کارڈ سینٹرسنجھورو کے عملے سے احتجاج کیا لیکن کوئی مداوا نہیں کیا گیا اس لئے پاکستان کارڈ سینٹرسنجھورو کے عملے خلاف پٹیشن داخل کی ہے جس پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker