تازہ ترینعلاقائی

سندھ یونیورسٹی جامشوروکی جانب سے سنجھورو میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سنجھورو(نامہ نگار) سندھ یونیورسٹی جامشوروکی جانب سے سنجھورو میں کیمپس قائم کرنے کے اعلان سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،سماجی حلقوں کا خیر مقدم۔ گذشتہ روز سندھ یونیورسٹی جامشورو میں وائس چانسلر پروفیسر داکٹر نزیر احمد مغل کی صدارت میں ڈینز کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سینٹ ہال میں منعقدہوا ۔زرائع کے مطابق اجلاس میں وی سی سندھ یونیورسٹی جامشورو نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کی روشنی میں جلد ضلع سانگھڑ کی قدیم تحصیل سنجھورو میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کا کیمپس قائم کیا جائے گا۔سندھ یونیورسٹی جامشورو کا کیمپس قائم ہونے کی خبر سے سنجھورو کی عوام خاص طور پر غریب طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ سنجھورو میں غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب عوام اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے سے قاصرہے اور غریب طلباء انٹر تک تعلیم حاصل کر کے مزید تعلیم حاصل نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے انکے آگے بڑھ کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کا جذبہ ادھورا رہ جاتا ہے۔سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وی سی کے اس اعلان سے طلباء طالبات کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے ہیں اور امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے کہ مستقبل میں سنجھورو کے غریب طلباء بھی اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کر کے ملک میں اپنا نام پیدا کر سکیں گے۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر کے اس اعلان کا سنجھورو تعلقے کی سماجی و تعلیم یافتہ طبقے نے خیر مقدم کرتے ہوئے وی سی سندھ یونیورسٹی جامشورو سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس اعلان پر عمل درآمد کی جائے تاکہ سنجھورو کے غریب طلباء بھی جلد اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  بچوں کا تحفظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker