علاقائی

سنجھورو:TMAسنجھورو کے جاری کردہ ترقیاتی ٹینڈر میںسنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف شہریوں نے پیٹیشن دائر کر دی:۔

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾ TMAسنجھورو کی طرف سے 13فروری2012 کو مختلف اخبارات میں شایع ہونے والے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر ﴿NIT﴾ میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔اس ٹینڈر کے خلاف گوٹھ نبی بخش ملک کے رہائیشیوں نے ڈسٹرکٹ شیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں پیٹیشن داخل کر دی۔ ڈسٹرکٹ شیشن جج سانگھڑ کی عدالت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمٹ سانگھڑ اور TMO سنجھورو کو ریکارڈ سمیت 23فروری کو طلب کر لیا۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس ٹینڈر میں ایسی اسکیمیں بھی منظور کی گئی ہیں جن کا سائیٹ پر وجود ہی نہیں ہے۔جبکہ ایسی اسکیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ پہلے سے ہی مکمل ہو چکی ہیں۔درخواست گزاروں نے مزید موقف کیا ہے کہ مزکورہ گاؤںتقریبا20سال سے آباد ہے اور تعصب کی بنیاد پر آج تک نظر انداز کیا جا رہا ہے TMAسنجھورو کی طرف سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مزکورہ سنگین بے قاعدگیوں پر مبنی ٹینڈر کو منسوخ کیا جائے اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  فقیروالی:ایم بی بی ایس ڈاکٹر کاہسپتال کی چھت پر شب کی تاریکی میں بہیمانہ قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker