علاقائی

سنجھورو کے نواحی گاؤں چک نمبر 39 میں اقلیتی برادری کے مرچو مل اور سوڈھو بھیل کے گھر پرڈکیتی

سنجھورو(نامہ نگار) سنجھورو کے نواحی گاوں چک نمبر 39 میں حاجی احسان کے اقلیتی برادری کے مرچو مل اور سوڈھو بھیل کے گھر پر مسلح افراد کی ڈکیتی۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر39 میں گاو¿ں حاجی احسان میں اس کے ہاریوں مرچو مل اور سوڈھو بھیل کے گھر میں داخل ہو کر 12مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر تین گھروں کی عورتوں سے زیور، نقد اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔متاثرین کے مطابق 12نا معلوم مسلح افراد نے ان کو اہلِ خانہ سمیت اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ان سے زیر، نقد رقم اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے باہر سے گھر کے دروازے کو بند کر گئے۔متاثرین نے سنجھورو تھانہ پر اپنی شکایت درج کرائی ہے۔اور پولیس مجرمان کو تلاش کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل نہیں لائی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker