تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:8مسلح افراد کی گیارہ گھروں میں اسلحہ کے زور پرلوٹ مار

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾سنجھورو تھانہ کی حدود میں گائوں ڈپٹی صاحب میں آٹھ مسلح افراد کی گیارہ گھروں میں اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر لوٹ مار۔ تفصیلات:۔ سنجھورو تھانہ کی حدود میں گائوں ڈپٹی صاحب میں آٹھ مسلح افراد نے گذشتہ رات وقت تقریبا 12:30 بجے گیارہ گھروں کو لوٹ لیا۔ آٹھ مسلح افراد نے تقریبا دو گھنٹوں تک اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی۔مسلح افراد رپیٹر، کلاشنکوف اور پسٹلوں سے لیس تھے۔ جن گھروں کو لوٹا گیا ان میں نانجی،چیتن،بھارو،رام جی،جگو،ہری،جیسل سہتو،ابراہیم نول اور دیگر کے گھر شامل ہیں۔گائوں سے مجموعی طور پر 11 کلو چاندی، 12 تولہ سونا،2 سی ڈی 70 موٹر سائیکل، 7 موبائیل فون52000/= نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ملزمان نے گائوں کے مکینوں کو اسلحہ کے زور پر شدید ذدو کوب کیا اورملزمان نے خواتین سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان کے کانوں سے بالیاں تک بھی نوچ لیں۔ ملزمان واردات کے بعد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکربا آسانی فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پولیس ک علی الصبح ہوئی جس کے بعد پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کر دیا لیکن آخری اطلاعات تک پولیس ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔گذشتہ کچھ عرصہ سے سانگھڑ میں اغوا اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو :کسان آڑتیوں کے ہاتھوں لٹنے لگے، گندم کی1300کے بجائے 1150روپئے من خریداری جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker