تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ایک ملزم گرفتار TTپسٹل اور گولیاں برآمد

sanjhoroسنجھورو(نامہ نگار)پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ایک ملزم گرفتار TTپسٹل اور گولیاں برآمد۔ تفصیلات :۔ سنجھورو کے قریب سانگھڑ شہدادپور روڈ پر کوہستان فیکٹری کے نزدیک آصف راجپوت شہداد پور جا رہا تھا کہ کاٹن فیکٹری کے پاس تین مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار کو گھیر لیا اور اس سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور نقد رقم چھین لی ۔گشت پر موجود پولیس اہلکاروں کی نے بر وقت پہنچ گئی ۔پولیس کو دیکھ کر تینوں مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے لگے ۔خوف کے باعث ایک ملزم غلام عباس ولد صالح سولنگی سکنہ نواب شاہ موٹر سائیکل سے گر پڑا جسے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا اور تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک عدد TTپسٹل اور گولیا برآمد کر لیں۔ملزم کے خلاف دفعہ17/3(HO)کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سنی علماء کونسل پھول نگر مکی مدنی فاؤنڈیشن اور اے سی پتوکی کامشترکہ اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker