شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سنجھورو:ایک بار پھر جرائم میں اضافہ، ایک ہی رات میں متعدد جرائم کی وارداتیں

سنجھورو:ایک بار پھر جرائم میں اضافہ، ایک ہی رات میں متعدد جرائم کی وارداتیں

سنجھورو (نامہ نگار) سنجھورو میں ایک بار پھر جرائم میں اضافہ ہو گیا ایک ہی رات میں جرائم کی 03وارداتیں،08نا معلوم مسلح افراد کا گھر پر دھاوالاکھوں کی ڈکیتی،ایک موٹر سائیکل چھین لی گئی جبکہ نامعلوم چور بکرے چراتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو اور گرد ونواح میں جرائم کا اضافہ ہو گیا ہے اور ایک ہی رات میں جرائم کے تین مختلف واردات وقوع پزیر ہوئی۔ سنجھورو کے علاقے ظفر ٹاؤن میں واقع دھرومو بھیل کے گھر میں رات کے وقت 08 نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول کر مکینوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گھر میں موجو دلاکھوں روپئے کے طلائی زیورات،چاندی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایک اور واردات میں منہوج نامی شخص سے نامعلوم مسلح افرادنے بھرے بازارمیں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ایک اور وارادت میں دو نامعلوم مسلح چور بکرے چرا کر لے ھارہے تھے کہ راستے میں پولیس سے ٹکراؤ ہو گیا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک چور محمد خان زخمی ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔زخمی چور کو پولیس نے گرفتا کر کے اس کے قبضے سے ایک پسٹل، موٹر سائیکل اور پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے دو بکرے اپنے قبضے میں لے لئے۔زخمی چور کو سول اسپتال طبی امداد کے بعد حیداآباد ریفر کر دیا گیا۔پولیس نے ابھی تک ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کیس داخل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ہونے والے نامعلوم چور کو پولیس گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام نظر آتی ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:آئی جی پنجاب کی ٹرانسفرانتظامی نہیں انتقامی فیصلہ ہے:محمدناصراقبال خان