تازہ ترینعلاقائی

میونسپل کمیٹی سنجھورو میں حکومت سندھ کی صفائی مہم سر سے گزر گئی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

سنجھورو(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی سنجھورو میں حکومت سندھ کی صفائی مہم سر سے گزر گئی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،میونسپل آفیسر خواب خرگوش میں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے گزشتہ کئی ہفتے سے صوبے بھر میں صفائی مہم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور شہروں میں صفائی کاکام زورو شور سے جاری ہے لیکن سنجھورو میونسپل کمیٹی تاحال خوابِ خرگوش میں مبتلا ہے اور صفائی مہم کا آغاز نہیں کیا گیا بلکہ صفائی کا عملہ روز کی معمول کی صفائی میں بھی غفلت کامرتکب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیورج کی نالیا ں ابلنے لگی ہیں اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جن میں وارڈ نمبر 01،وارڈ نمبر02،وارڈ نمبر05وارڈ نمبر06اور دیگر علاقے شامل ہیں۔مزکورہ علاقوں میں عورتوں بچوں اور بڑوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے یہاں تک کہ نمازی حضرات کو عبادت کے لئے مساجد میں پہنچنے میں بھی دشوری کا سامناکرنا پڑ رہاہے۔پورے شہر میں گندگی کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے اور بچے اور بڑے ملیریا میں مبتلا ہو رہے ہیں شہر کے سماجی حلقوں اور شہری اتحاد نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی گندگی پر کنٹرول کیا جائے اور صفائی کے نظام میں بہتری لائی جائے اور شہر کے تمام علاقوں میں بلا تفریق فیومیگیشن کی جائے ورنہ عوام مجبور ہور کر سڑکوں پر اپنا احتجاج رکارڈ کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:دل کے ارماں آنسؤ میں بہ گئے، پی پی کی مقامی قیادت میں اختلاف، میونسپل کمیٹی ہاتھ سے نکل گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker