تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:حروں کے روحانی پیشوا ساتویں پیر پاگار ہ شاہ مردان شاہ کی 86 ویں سالگرہ منائی گئی

سنجھورو(نامہ نگار) میں حروں کے روحانی پیشوا ساتویں پیر پاگار ہ شاہ مردان شاہ کی 86 ویں سالگرہ منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق :۔ وریامانی ہاؤس سنجھورومیں حروں کے روحانی پیشو ا ساتویں پیر پاگار ہ شاہ مردان شاہ المعروف چھٹ دھنی کی 86 ویں سالگرہ منائی گئی۔ سالگرہ کی اس تقریب میں حر جماعت کے خلفاء،مریدین اور شہریوں کے علاوہ مسلم لیگ فنکشنل کےMNAحاجی پیر بخش جونیجو، MPAوریام فقیر،حاجی خدا بخش راجڑ،سعید خان نظامانی اور سابقہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ فقیر نور حسن،سابقہ ایم پی اے محمد بخش خاصخیلی،سابقہ تعلقہ ناظم ڈاکٹر ہاشم خاصخیلی سمیت دیگر عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔86ویں سالگرہ کے موقع پر86پونڈ وزنی کیک کاٹا گیااور خطاب میں پیر پاگارہ شاہ مردان شاہ کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالرحیم سکندری نے خطاب میں کہا کہ پیر صاحب پاگارہ روحانی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ حب الوطنی کے جذبے سے بھی سر شار تھے اور اسی لئے ملکی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے حر فورس کا قیام عمل میں لائے جو کہ پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ملک کی حفاظت پر معمور ہے ۔پیر صاحب نے ہمیشہ انسانیت کی بھلائی کا درس دیا اور ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کی تلقین کی ۔

یہ بھی پڑھیں  انڈر19ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 109 رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker