پاکستانتازہ ترین

سنجھورو:لاکھوں روپئے مالیت کی ریلوے ٹریک چوری کرتے ہوئے چور فرار مسروقہ سامان پولیس نے تحویل میں لے لیا

سنجھورو(نامہ نگار)لاکھوں روپئے مالیت کی ریلوے ٹریک چوری کرتے ہوئے چور فرار مسروقہ سامان پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق میر پور خاص سے نواب شاہ وایا سنجھورو چلنے والی میٹر گیج ریلوے جو کہ عرصہ درازبند ہے اب چورروں نے اس کی پٹری بھی چوری کرنا شروع کر دی ہے ۔ گزشتہ رات سنجھورو کے نواحی گاؤں ڈپٹی کے نزدیک نامعلوم چوروں نے رات گئے ایک کلو میٹر ریل کی پٹری اکھیڑ لی اور گاڑیوں میں بھرنے لگے تو گاؤں والوں نے موقع پر پہنچ کر چوروں پر فائرنگ کر دی جس پر نامعلوم چور ریل کی لاکھوں روپئے کی پٹری گاڑیوں میں لدی ہوئی چھوڑ کر فرار ہو گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر ایک ٹرک اور ایک ڈاٹسن جس میں ریل کی پٹری بھری ہوئی تھی چوری کے آلات سمیت اپنے قبضے میں لے لیا۔دوسری جانب با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی پولیس نے ایک شخص کو موقع پر گرفتار کیا ہے لیکن مک مکا کرکے بعد چھوڑ دیا ہے۔ مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس وردات میں ملوث ہے گاؤں والوں نے بر وقت پولیس کو اطلاع دی تھی لیکن مقامی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی اور گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قومی خزانے کو لاکھوں روپئے کے نْقصان سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button