تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو : دن دہاڑے بیچ بازار قتل ہونے والے نوجوان ہندو تاجر کے مبینہ قاتل گرفتار

سنجھورو(نامہ نگار) چند روز قبل سنجھورو شہر کے وسط میں قتل کئے گئے نوجوان ہندو تاجر مکیش کمار کے مبینہ قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے نا م کاشف اور زاہد ہیں جن کی عمریں سولہ سے سترہ سال کے درمیان ہیں۔ ایس ایس پی سانگھڑ عبدلسلام شیخ نے سنجھورو تھانہ میں پریس کانفرنس کرکے میڈیا کے سامنے واقعہ کی تفصیلات اور ملزمان کے بارے میں بتایا۔ ایس ایس پی کے مطابق واقعہ سے قبل ملزمان اور مقتول مکیش کمار کے بھائی کنیا عف ڈان کے درمیان موبائل کی خریداری پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا بدلہ لینے کے لئے ملزمان نے قتل کا اقدام کیا۔ پولیس ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے اورملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی سانگھڑ نے مزید کہا کہ اقلیتوں سمیت ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے اور ہم اپنے فرض سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اقلیتوں سمیت ہر شہری کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کے سامنے دونو ں کمر ملزمان پیش کئے گئے جو زارو قطار رو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button