تازہ ترینعلاقائی

الیکشن کےدن پی پی کارکنوں پر تشدد اور بدترین دھاندلی کی گئی، سینیٹرعاجزدھامرہ

Aajiz Dhanra PICسنجھورو(نامہ نگار) الیکشن کے دن پی پی کارکنوں پر تشدد اور بد ترین دھاندلی کی گئی لیکن اس کے باوجود ہم نے احتجاج کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا۔سینیٹر عاجز دھامرہ تفصیلات کے مطابق 11مئی کے الیکشن کے روز ہونے والے پر تشدد واقعات میں زخمی ہونے والے پی پی کارکن سمع اللہ کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر عاجزدھامرہ نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے اور ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن ہم نے تشدد اور احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے قانون کا سہارا لیا اور انتخابات کے نتائج کو قبول کیا۔ہمارے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا پی پی ایک عوامی پارٹی ہے اور اسے عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ 10جماعتی اتحاد میں شامل جماعتیں ن لیگ کی بی ٹیم ہے۔سندھ کی عوام نے ن لیگ کی بی ٹیم کو مسترد کر کے ایک بار پھر پی پی پر اعتماد کیا ہے اور ہم سندھ کی عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔10 جماعتی اتحاد کو چاہیے کہ وہ اپنی شکسٹ کو تسلیم کر کے سندھ کی عوام کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کا احترام کرے۔

یہ بھی پڑھیں  سیا سی بصیرت یا گیدڑ سنگھی؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker