تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:غیر میعاری ادویات کی بھر مار اور فروخت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Ahtajajسنجھورو(نامہ نگار) ذائدمعیاد المدت اور غیر میعاری ادویات کی بھر مار اور فروخت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، جئے لطیف میڈیکل اسٹور کے مالک جواہر لعل کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔مظاہرین کامطالبہ تفصیلات کے مطابق صاحب خان منگریوکی سربراہی میں علی محمد،قائم الدین، علی اکبر اور دیگر کے ہمراہ نشنل پریس کلب سنجھورو کے سامنے جئے لطیف میڈیکل اسٹور کے مالک جواہر لعل اور دیگراسٹور مالکان کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین ے الزام عائد کیا کہ سنجھورو شہر میں غیر معیاری اور معیاد ختم شدہ ادویات کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی جان سے بھی کھیلا جارہاہے۔ جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہم نے بار بار حکام بالا سے شکایت کی لیکن ابھی تک کوئی تدارک نہیں ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپیکٹر کی ملی بھگت سے غیر معیاری اور ممنوعہ نشہ آور ادویات کی فروخت سرِ عام جاری ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پہنچ گئی ہے۔متعدد میڈیکل اسٹورز بغیر لائسنس کے کھولے گئے ہیں جن پر نا تجربہ کار اسٹاف اپنی مرضی سے ڈاکٹر کی پرچی والی دواء موجود نہ ہونے پر غیر معیاری ادویات ان پڑھ اور سادہ لوح لوگوں کو دے دیتے ہیں جس کے باعث بجائے افاقہ کے مزید تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ سادہ لوح عوام کو بے دردی سے لوٹنے کو عمل جاری و ساری ہے اور عوام ان لٹیروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہے۔صاحب خان منگریو نے الزام عاید کیا کہ جئے لطیف میڈیکل اسٹور کے مالک جواہر لعل نے گزشتہ روز ذائد معیاد کی دوائی دی جس کے استعمال سے میرا 40000(چالیس ہزار)کا بکرا مر گیا ہے۔میں نے اسٹور مالک سے اس کا احتجاج کیا تو اس نے بجائے کوئی ازالہ کرنے کے مجھ سے بد اخلاقی کی ۔مظاہرین نے مزید الزام عائد کیا کہ سنجھورو کے تمام میڈیکل اسٹوروں پر غیر قانونی طور پر جانوروں کے استعمال کی ادویات رکھی گئی ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مزکورہ اسٹور مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور سنجھورو میں چلنے والے غیر قانونی اسٹورز کو بند کیا جائے اور ممنوعہ اور نشہ آور ادویات کی ڈاکٹری نسخے کے بغیر سرِ عام فروخت کو بند کیا جائے اور ہیلتھ آفیسر اور ڈرگ انسپیکٹرکے خلاف کاروائی کی جائے۔مظاہرین نے کہا کہ اگر مزکورہ میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو نیشنل پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کا گایا ہوا پہلا گانا ریلیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker