تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو: دو مختلف واقعات میں 3ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

سنجھورو(نامہ نگار) دو مختلف واقعات میں 3ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، تفصیلات کے مطابق سنجھورو تھانے کی حدود میں دو جرائم پیشہ افراد اسماعیل اور عبدالسلام نے گاؤں کچھی کے قریب بکریوں کے ریوڑ سے دن دھاڑے بکری چرا کر فرار ہونے کی کوشش کی تو چرواہے نے شور مچا دیا جس پر قریبی گاؤں والوں نے مزکورہ چوروں کا پیچھا کیا اور پکڑ کر پولیس کے حولے کر دیا ۔ جبکہ ایک اور واقعے میں دیوان گوٹھ کے نزدیک وزیر نامی شخص اپنی موٹر سائیکل پر شہر آ رہا تھا کہ تین جرائم پیشہ مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہونے کی کوشش کی موٹر سائیکل سوار نے شور مچادیا جس پر قریبی گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی اور رہزنوں کا پیچھا کیا ، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کر کے گاؤں والوں کی مدد سے معشوق نامی شخص کو مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ FIRدرج کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button