تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل ہلاک

سنجھورو(سٹی رپورٹر) 9محرم کو شہدادپور میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کوشش کی گئی جس میں فاطمہ مسجد سوسائٹی روڈ پر واقع مدرسہ کے نام حضرت امیر معاویہ پر کچھ شر پسند افراد نے گندگی ڈالی تھی اس واقع کے بعدشہداد پولیس کی جانب سے 9محرم کے واقعہ کے بعد فاطمہ مسجد سوسائٹی روڈ پر پولیس اہلکاروں سکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا۔ آج ڈیوٹی پر معمور کانسٹیبل عبدالرحمن رند کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے فوری طور پر شہدادپور ہسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔ہلا ک ہونے والا کانسٹیبل شہدادپور کے قریبی گاؤں نبی بخش رند کا رہائشی تھا۔آخری اطلاعات تک اس واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں  رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker