تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:صحافی معاشرے کے آئینہ دار ہیں، میڈیا نے معاشرے میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

سنجھورو(نامہ نگار) صحافی معاشرے کے آئینہ دار ہیں۔میڈیا نے معاشرے میں شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مل کر کام کرنے سے معاشرے میں موجود برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ظفر علی منگی ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سانگھڑ۔تحصیل سطح پر ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جائیں ۔صحافیوں کا حکومت سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سانگھڑ ظفر علی منگی نے نیشنل پریس کلب سنجھورو کا دورہ کیا اور NPCسنجھورو کے نو منتخب عہدیداروں میں مبارک باد کے خطوط تقسیم کئے۔اس موقع پر پریس کلب میں موجود صحافیوں اور سماجی شخصیات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے آئینہ دار ہیں اور معاشرے میں موجود برائیوں کو اجاگر کر کے اس کے صدِباب میں مدد کرتے ہیں یہ ایک کٹھن کام ہے اور اس کی انجام دہی کے دوران متعدد بار صحافی حضرات نے اپنی جان کے نظرانے بھی پیش کئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سانگھڑ ظفر علی منگی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستوں ہے اور جب تک چارون ستون مل کر کام نہیں کریں گے اس وقت تک ملک کی ترقی ناممکن ہے۔صحافی اپنے قلم کے زریعے نا مناسب حالات میں بھی حق اور سچ لکھ کر اپنا فرض ادا کرتے ہیں اور آج کے دور میں سچ لکھنا انتہائی کٹھن کام ہے۔حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں صحافی تنظیموں سے رابطہ میں ہے ۔ نیشنل پریس کلب سنجھورو صدر محمد حنیف ملک،جنرل سکریٹری راؤ وسیم اختر، نائب صدر غلام عباس خاصخیلی، اختر علی ملک،خازن محمد علی شیخ اور آفیس سکریٹری رانا وقار حسین نے معزز مہمانوں کوسندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر سینئر صحافی محمد حافظ صالح تھہیم،حاجی قربان علی لغاری ،خالد حسین شیخ، غلام سرور شیخ، محمد زبیر، نعیم اختر،عرفان خلجی،امتیاز احمد کھرل اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل سطح پر ایکریڈیشن کارڈ جاری کیئے جائیں تا کہ صحافی اور بہتر طریقے سے اپنے فرائض انجام دیں سکیں اور معاشرے میں اور ذیادہ شعور بیدار کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:شادی ہال دوبارہ بند ہونے پر شادی ہالوں پر لگے کروڑوں روپے داو پر لگ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker