تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو:سنجینٹاکمپنی کے تعاون سے گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے سیمینارکاانعقاد

sanjhroسنجھور(نامہ نگار)محکمہ زرعی توسیعی کی جانب سے سنجینٹاکمپنی کے تعاون سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لئے سیمینار کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو میونسپل کمیٹی ہال میں زرعی توسیعی کھاتے کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد زرعی ادویات کی معروف کمپنی سنجینٹاکے تعاون سے کیا گیا جس میں حکومت سندھ کی پالیسی کے مطابق گندم کی اضافی کاشت اور پیداوار میں اضافے کے کئے آباد گاروں کو ترغیب دی گئی اس پروگرام میں زمین کا انتخاب، اچھے بیج کا استعمال اور بر وقت فصل کو کھاد کی فراہمی کے بارے میں بتایا گیا۔ پروگرام میں مقامی زرعی ماہرین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سنجھورو ساجد قاضی،سنجینٹا پاکستان کے نمائندے اعجاز،حبیب اور دیگرماہرین نے آباد گاروں کو گندم کی فصل کے بارے میں معلومات فراہم کی اور گند م کی پیداوار میں اضافے مختلف طریقے بتائے تاکہ ان طریقوں پر عمل کر کے آباد گار ذیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں  عید تو بچپن کی ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker