تازہ ترینعلاقائی

ضلع سانگھڑمیں تیزہواکاطوفان گردوغبارکےساتھ ہلکی بارش

سنجھورو﴿نامہ نگار﴾ضلع سانگھڑ میں تیز ہوا کا طوفان گرد و غبار کے ساتھ ہلکی بارش۔ مکان کی چھت گرنے سے ایک عورت جان بحق تین بچے زخمی، برسات کی وجہ سے محکمہ خوراک کی گندم کھلے آسمان تلے ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں لاکھوںمن گندم خراب ہونے کا خدشہ ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ ، سنجھورو، کھڈرو۔،جھول ،شہدادپورمیں تیز ہوا کے طوفان سے گھر کی چھتیں ، سائین بور ڈ اور جھونپڑیاں اڑ گئیں۔طوفان کے ساتھ بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے آم کے باغوں،فالسے کی فصلوںاور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سنجھورو کے قریب کھڈرو میں نیاز ملک کی گھر کی چھت گرنے سے اس کی بیوی 35سالہ مجیدن جان بحق ہوگئی جبکہ اس کے تین بچے بھی شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ سنجھورو میں سائین بورڈ طوفانی ہوا کی وجہ سے اڑ گئے ۔جبکہ دیگر شہروں میں بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے خریدی گئی لاکھوں من گندم کھلے آسمان تلے ہونے کی وجہ سے خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ یہ گندم حال ہی میں محکمہ خوراک نے خریدی تھی جو ابھی تک کھلے آسمان تلے رکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  شاہدآفریدی، عمراکمل،احمد شہزاد فٹنس کیمپ کے لئے طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker