تازہ ترینعلاقائی

ڈپٹی کمشنرسانگھڑکی جانب سےایوارڈزکی مبینہ بندر بانٹ پرصحافی سراپائےاحتجاج بن گئے

سنجھورو ۔﴿نامہ نگار﴾ سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) کا ہنگامی اجلاس تعلقہ آفس سنجھورو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گذشتہ سال ضلع سانگھڑ میں آنے والے سیلاب اور تباہ کن بارشوں میں صحافیوں کی جانب سے پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں صحافیوں کو دئیے جانے والے ایوارڈز کے سلسلے میںنامزدگیوں کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی جانب سے مشکل ترین حالات میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دینے والے حقدار صحافیوں کی بجائے اپنے من پسند صحافیوں کو ایوارڈز کے لئے نامزد کر نے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی۔اس موقع پر تمام صحافیوں نے اپنے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور اس ناانصافی پر احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معروف کالم نگار او ر سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) کے مرکزی وائس چئیر مین محمد حنیف ملک نے کہا کہ رات سانگھڑ ضلع بھر کے افسران اوروڈیروں نے غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے جو عیاشی کی ہے وہ افسوس ناک ہے۔ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں لاکھوں روپئے رنگین محفل پر خرچ کردئیے گئے جب کہ اب تک ضلع کے سیلاب ذدگان بحال نہیں ہوئے اور ہزاروں لوگ تاحال بے گھر ہیں ۔ ہم ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے اس غیر منصفانہ اقدام کی بھر پور لفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس مسئلے پر 24 گھنٹوں کے اندر سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) کی مرکزی باڈی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں احتجاج کے دائرہ کار کو ضلع سانگھڑ سے بڑھا کر پورے سندھ تک کرنے سے لیکر اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی تک تمام آپشنز پر غور کیا جائیگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد صابر قریشی نے کہا کہ جب تک ڈپٹی کمشنر ایوارڈز حقدار صحافیوں کو دینے کا اعلان نہیں کریگا ضلع سانگھڑ کی صحافی برادری اس غیر منصفانہ اقدام کے خلاف سراپائے احتجاج رہے گی ۔سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فائونڈیشن (SJWF) سنجھورو تعلقہ کے صدر رائو وسیم اختر راجپوت اور سینئیر نائب صدر غلام عباس خاصخیلی نے کہا کہ  ایوارڈز کی بندر بانٹ ایک غیر ذمہ دارانہ و غیر منصفانہ اقدام ہے جس کی مذمت کرنا نہ صرف صحافیوں بلکہ تمام عوام کا فرض ہے۔اجلاس میں سینئیر صحافیوں محمد اسلم انصاری،اختر علی ملک،رانا وقار حسین،غلام مرتضیٰ کھورکھانی،محمد بخش خاصخیلی،محمد علی شیخ، خالد حسین شیخ ،غلام سرور شیخ،جمیل بابر قریشی اور دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیکرکمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ کی فیس ختم یا کم کرائے،ووٹرزالائنس پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker