تازہ ترینفن فنکار

سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا

ممبئی(نمائندہ شوبز)بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔سنجے دت کا کہنا ہے کہ ‘میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ’ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت  میں اسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ’۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker