تازہ ترینکھیل

ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار کر باہر

یرس(نمائدندہ سپورٹس)  بھارت کی نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ نینا بریٹ چیکووا اور ایڈینا گالووٹس نے بھارتی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ایونٹ فرنچ اوپن میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارتی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکی جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز کا مقابلہ نینا بریٹ چیکووا اور ایڈینا گالووٹس پر مشتمل روس اور رومانوی جوڑی سے تھا جس نے بھارتی اور امریکی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کے خلاف انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-3، 4-6 اور 7-5 سے کامیابی حاصل کرکے انکو ایونٹ سے باہر کردیا اور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں  مانسہرا:بم دھماکے کے بعد پولیس شواہد اکٹھے کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker