تازہ ترینعلاقائی

SAP پاکستان کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

بہاول نگر(نامہ نگار) SAP پاکستان کی کوآرڈینیٹر فائزہ عروج نے کہا ہے کہ معاشرے میں بہتری کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ہم تھوڑی سی توجہ دیتے ہوئے بڑے بڑے مسائل ، تنازعات اور جھگڑے ختم کر سکتے ہیں وہ SAP پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں معروف سماجی و صحافتی شخصیت طا ہر کریم خان نے شخصیت و کردار پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو تنازعات میں اس کی اہمیت اور حل میں مختلف عوامل پر بات کی ۔ ورکشاپ سے پروگرام آفیسر SAPزبیر سیال ، نصراللہ خان جنرل سیکریٹری پریس کلب بہاول نگر سمیت دیگر سماجی کارکنان طارق محمود چوہدری ،منصور اختر غوری ، طارق حفیظ ، نگہت سیلم، برجیس خالد، ساجن بھاٹیا، رانا نعیم الرحمن ، ایوب عالم سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل سوچ بچار اور مل بیٹھنے میں ہے جسے ہم پنچایت کا نام بھی دیتے ہیں ۔اس سے نہ صرف مسائل حل ہوتے ہیں بلکہ آپس میں محبت ، اخوت پروان چڑھتی ہے بعد ازاں تمام شرکاء نے ضلع امن کمیٹی میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے پر تشویش اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرار داد کے ذریعے پنجاب حکومت اور ڈی سی او بہاول نگر سے مطالبہ کیا کہ ضلع امن کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں میں خواتین کو شامل کرتے ہوئے موئثر نماندگی دی جائے جس کی تمام شراکاء اجلاس نے بھرپور تائید کی ۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ کپ،پاکستان کی بدترین کارکردگی،150رنز سے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker