تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:کھیتوں کی حفاظت کیلیے لگی بجلی کی تار سے لگ کر نوجوان ہلاک

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾سرائے مغل ۔کھیتو ں کی حفاظت کیلیے لگی بجلی کی تار سے لگ کر نوجوان ہلاک۔ورثا نے کوئی قانونی کاروائی کرانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گائوں کچہ پکا کے زمیندار نے اپنے کھیتو ں کو جنگلی جانوروں سے محفوظ بنانے کیلیے بجلی کی تار لگا رتھی۔صبح سویرے ایک نوجوان احمد رفع حاجت کیلیے اس کھیت میں گیا مگر بجلی کی تار سے لگ کر موقع پر ہلاک ہوگیا۔ورثا نے کوئی قانونی کاروائی کرانے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button