تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل: سابق امیدوارایم پی اے سرداررحمت کےگھر ڈکیتی

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾ سرائے مغل کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی۔بارہ مسلح نامعلوم ڈاکوئوں نے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے نقدی ، نصف کروڑ روپے کے زیورات ،موبائیل اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔علاقے میں خوف ہراس ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گائوںسندھوکلاں کے معروف زمیندار اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار رحمت اللہ ڈوگر کے گھر آدھی رات کے وقت بارہ مسلح ڈاکودیواریں پھلانگ کر اندر گھس آئے اور آتے ہی اس سے سیفوں کی چابیاں مانگیں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے رحمت اللہ کو بندوقوں اور رائفلوں کے بٹ مار مار کر شدید زخمی کر دیا اور ہاتھ پائوں جکڑ کر سیفوں کے تالے توڑ کر پانچ لاکھ چونتیس ہزار روپے نقدی ،انچاس لاکھ روپے کے ستر تولے کے زیورات ،قیمتی موبائیل ،اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ سرائے مغل کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈکیتی کی واردات کو فوری طور پر ٹریس کر کے ڈاکوئوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button