تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل: بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ سرائے مغل ۔اٹھارہ سال قبل گھر سے آشنا کے ساتھ بھاگ جانے والی بہن کو بھائی نے ٹوکہ کے پے در پے وار کر کے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی اور اٹھارہ بعد اپنی ماں اور بھائی کو ملنے کیلیے آئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گائوں بھگی والا کہ رہائشی رضیہ بی بی کی شادی اٹھارہ سال قبل نواحی گائوں سرائے مغل میں کی گئی جہاں دو سال بسنے کے بعد وہ ایک بچی کی ماںبن گئی۔وہاں سے اسکا معاشقہ جہلم کے ایک افضال نامی شخص سے ہوگیا اور وہ اسکے ساتھ بھاگ گئی۔اقبال کے بطن سے اسکے ہاں چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ۔گزشتہ روز اٹھارہ سال بعد وہ اپنی ماں اور بھائی کو ملنے کیلیے جہلم سے موضع بھگی والا آئی تو اسکے بھائی امین نے بہن اور ماں سمیت اپنے تمام گھر والوں کو چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلا دی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے۔آدھی رات کے بعد امین نے ٹوکہ کا وار کر کے اپنی بہن کا سر تن سے جدا کر دیا اور خود اپنے بیوی بچوں کو لیکر موقع سے فرار ہوگیا۔صبح ہوش آنے پر اپنی مری ہوئی بیٹی کی لاش دیکھ کر ماں نے بین ڈالنے شروع کر دیے ۔سرائے مغل پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ریلوے اپنی ہی وزارت کے خلا ف پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker