تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل: پریس کلب سرائے مغل کے عہدیداروں کی حلف برداری

پتوکی﴿ندیم رضا خاں سے﴾صحافی معاشرے کی وہ آنکھ ہے جو اپنے علاقہ میں ہونے والے جرائم سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتی ہے ۔جب صحافی اپنے قلم سے جب کسی ظالم کے ظلم کے خلاف لکھتا ہے اور مظلوم کی داد رسی کرتا ہے تو تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوجاتی ہے صحافی برادری کو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ظالموں کی ٹانگیں کھینچ کر انہیں بے نقاب کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے ہیڈ بلوکی ریسٹ ہائوس میں پریس کلب سرائے مغل کے عہدیداروں سے حلف وفاداری کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سرائے مغل پریس کلب کے چیر مین رانا انتظار اسلام ،صدر محمد عباس ظہیر ، سیئنر نائب صدر یوسف ندیم ،نائب صدر کرامت علی وٹو ، جنرل سیکرٹری محمد بوٹا صابر ، فنانس سیکر ٹری اور سیکرٹری نشر و اشاعت چوہدری رفاقت علی ،ممبر محمد رمضان ناز نے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پرپریس کلب پھول نگر، الیکٹرونک میڈیا کلب﴿رجسٹرڈ﴾پھول نگراور پریس کلب بھائی پھیرو کے عہدیدار اور کارکنان بھی موجود تھے ۔حاجی محمد رمضان نے کہا ویسے تو بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے مگر ابھی تک درجنوں صحافی بھی ظالمو ں کے خلاف آواز کو بلند کرتے ہوئے اپنی جانیں جان آفریں کے سپرد کرچکے ہیں ۔اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال ، عبدالحفیظ عاصم نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں علاقے کے معززین محمد شفیق چوہدری ، غلام نبی نمبر دار اور دیگر نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سید شفقت حسین گیلانی کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker