تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل: علاقے کےماہر تعلیم اورمایہ نازاستاد احسان الہی رڈی ریٹائرڈ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ سرائے مغل کے علاقے کے معروف ماہر تعلیم اور مایہ ناز استاد آج چودہ مئی کو اپنی سروس سے ریٹائرہو گئے ۔ استاتذہ ، طلبا ئ اور معززین علاقتہ کی طرف سے ایک پر وقار تقریب میں انکی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ٹیچر گورنمنٹ مڈل سکول تارہ گڑھ کے حاجی احسان الہی رُڈی آج مورخہ چودہ مئی کو اپنی سروس سے ریٹائر ہوگئے۔ انکی شاندار تعلیمی خدمات پر سکول میں طلبا ، استاتذہ اور اہل علاقہ کی طرف سے ایک پر وقار تقر یب منعقد کی گئی جس میں استاتذہ ، طلبائ ، معززین علاقہ اور سینیئر صحافی اورپر یس کلب سرائے مغل کے صدر عباس ظہیر نے انکی تعلیمی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے استاد کے سینکڑوں طلبا نے اپنے استاد کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ کئی طالب علم شفیق استاد کی محبت کو یاد کر کے نمناک آنکھوں کے ساتھ اپنے استاد کو گلے ملتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورترکی مشکل کی ہرگھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے،فہمیدہ مرزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker