تازہ ترینعلاقائی

مقدمات میں بری ہونا اور ضمانت ملنا حق اور سچ کی فتح ہے، رکن بلوچستان اسمبلی میرعامررند

سبی(نمائندہ خصوصی) رکن بلوچستان اسمبلی میر عامر رند نے کہا ہے کہ سردار یار محمدرند اور ان کے صاحبزادے سمیت دیگر افراد کے خلاف 17جعلی اور من گھڑت مقدمات میں سے 15مقدمات سے باعزت بری ہونا جبکہ دو کیسز میں سردار خان رند کی ضمانت حق اور سچ کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار زادہ سردار خان رند کی ہائی کورٹ سبی بنچ میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رند قبائل کے معتبر شخصیات حاجی داؤد رند،میر حبیب رند،وڈیر ہ عطائی خان رند،ملک عارف علی،و دیگر بھی موجود تھے میر عامر خان رند نے کہا کہ ماضی میں ہمارے اوپر 17من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں سے 15 مقدمات کا خاتمہ ہوچکا ہے جبکہ اب صرف 2کیسز رہ چکے ہیں جن میں سردار خان رند کی ضمانت منظور ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں بر ی ہونا اور ضمانت ملنا حق اور سچ کی فتح ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں معزز عدالتوں سے انصاف کی یہی توقع تھی اور وہ انصاف ہمیں ملا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی اس طرح کے جعلی مقدمات سے کسی صورت عوام سے دور نہیں کرسکتے 

یہ بھی پڑھیں  مسلمانیت کے فیراونیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker