تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے،سردارآصف

pti logoبھائی پھیرو(نامہ نگار) گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف ضلع قصور لیبر ونگ کے صدر اور حلقہ پی پی184 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد اجمل خاں،سردار آصف احمد علی سابق وزیر خارجہ،صوبہ پنجاب کے رہنمااحسن رشید،پیر جلیل احمد شرقپوری چوہدری مختار ارائیں،چوہدری ناصر یعقوب،او دیگر نے بھائی پھیرو کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے اور پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران خوف زدہ ہیں کیونکہ پی ٹی آئی ہی قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کا صحیح احتساب کرے گی اور ان لٹیروں سے قوم کی لوٹی گئی ایک ،ایک پائی واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائے گی اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی اقتدار میں آکر اداروں کو مضبوط بنائے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی کیونکہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں اور تبدیلی کے لیے قائد تحریک انصاف عمران خاں پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض رہنے والوں کا احتساب عوامی عدالتیں کرینگی کیونکہ ان لوگوں نے عوامی مسائل کے حل اور پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نجات کی بجائے اسلام آباد کو اپنا اوڑھنا بچھونا اور منزل تصور کرکے پانچ سال تو پورے کرلیے مگر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا مہنگائی بیروز گاری لاقانونیت اقرباء پروری توانائی بحران ودیگر مسائل جوں کے توں ہیں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آکر سادہ لوح عوام کو نگل رہاہے حکمران اور اس کے اتحادی سب اچھا ہے کی رٹ لگا کر عوام کا استحصال کررہے ہیں آخر میں انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت محب وطن عوام دوست جمہوریت پسند قیادت بچا سکتی ہے اور یہ تماتر صلاحیتیں قائد تحریک عمران خاں کے اندر موجود ہیں اور اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ نااہل اور کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے عمران خاں کے ہاتھوں کومضبوط کیا جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس دوران بجلی بند ہوگئی تو شرکانے واپڈا کے کلاف زبردست نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:خاوند اوراسکے ساتھیوں نے حاملہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکرہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker