تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: محسن بیگ کونسلرنےساتھیوں سمیت نکئی گروپ چھوڑدیا

پتو کی﴿تحصیل رپورٹر﴾ میگہ موڑ کے کونسلر نے سینکڑون ساتھیوں سمیت طالب نکئی گروپ کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پرانے ساتھیوں کو مسلسل نظر انداز کر کے نئے خوشامدیوں کو نوازا جا رہا ہے۔نیا لائحہ عمل ساتھیوں کے مشورہ سے بنائونگا۔کونسلر مرزا محسن بیگ کا بیان۔تفصیلات کے مطابق طالب نکئی گروپ کے دیرینہ ساتھی اور نواحی گائوں میگہ موڑ کے کونسلر مرزا محسن لطیف بیگ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ،،ق،،کے سردار طالب حسن نکئی گروپ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔اپنے اخباری بیان میں کونسلر نے کہا ہے کہ میں نے سالہا سال نکئی گروپ کا مخلصانہ ساتھ دیا مگر اب طالب نکئی نے اپنے پرانے اور مخلص ساتھیوں کو نظر انداز کر کے چند خوشامدیوں کو نوازنا شروع کر رکھا ہے جبکہ پرانے ساتھیوں کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہے۔اسی وجہ سے نکئی گروپ کے درجنوں پرانے ساتھی اسکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔میں جلد ہی اپنے ساتھیوں کے مشورہ سے اپنے نئے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔آج سے میرا نکئی گروپ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:اشتہاری مجرموں، منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف مہم شروع،DCO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker