پاکستانتازہ ترین

کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ سرداریعقو ب خان

اسلام آباد ﴿بیوروچیف﴾صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمدیعقو ب خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ بھارت سے آزادی کے سوال پر آزاد اور مقبوضہ کشمیر کی قیادت متحد ہے ۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیائ میں پائیدار امن کا قیام ممکن ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے 7 لاکھ بھارتی فوج کے انخلائ ، جیلوں میں بند کشمیری نوجوانوں کی رہائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونے تک سیز فائر لائن پر قائم کئے گے کراسنگ پوائنٹل اور دو طرفہ تجارت کے خاطر خواہ فوائد سامنے نہیں آ رہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیر ہائوس صدارتی سیکرٹریٹ میں ملنے والے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر پیش رفت ہو رہی ہے ۔ یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے آزاد کشمیر کا دور ہ کر کے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے معلومات کیں تھیں اور وہ جلد مقبوضہ کشمیر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔اپنے اپنے ممالک اور اداروں کو حقائق پر مبنی رپورٹس پیش کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان بیرسٹر رحمان چشتی اور سٹیو بیکر نے گزشتہ دونوں مجھ سے تفصیلی ملاقاتیں کیں جنھیں میں نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی تحریک آزادی کی کی تازہ ترین صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے ۔ توقع ہے تینوں رہنما مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بھی اس حوالے سے وفود بیرون ملک بھیجے گی ۔ اور مسئلہ کشمیر کو نئی حکمت عملی کے تحت اجاگر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیںصدر آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے راولپنڈی سے ہجیرہ جانے والی مسافر بس کے گوراہ کے مقام پر حادثے میں 6 قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ صدر سردار محمد یعقوب خان نے انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ حادثے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔ ضلع سدھنوتی کی انتظامیہ جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا تعین کرے ۔ صدر نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ہرارے ٹیسٹ،کھانے کے وقفے تک پاکستان کو 47 رنز، زمبابوے کو 2 وکٹیں درکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker