تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون سمیت 16گرفتار

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ خاتون سمیت 16گرفتار ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 16مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے آصف جاوید سکنہ فیصل آباد، تھانہ ساجد شہید پولیس نے مظہر بشیر سکنہ دودہ، تھانہ صدر پولیس نے مسماۃ شنو عرف شاہین سکنہ چک97 جنوبی، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے رب نواز سکنہ بھبھڑانہ ، تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے محمد عدیل سکنہ مہر آباد، تھانہ پھلروان پولیس نے محمد امیر ، غلام عباس سکنائے ٹھٹھی نور، تھانہ کوٹمومن پولیس نے عامر حیات عرف عامری سکنہ کوٹ راجہ، تھانہ لکسیاں پولیس نے مناظر، ظفر اور آصف سکنائے جلہ مخدوم ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے آصف رضا سکنہ ریمونٹ ڈپو، محمد اقبال سکنہ خوشاب اور تھانہ سلانوالی پولیس نے ظفر اقبال ، ریاض احمد سکنائے پھالیہ اور محمد آصف سکنہ گجرات کو گرفتار کرلیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker