سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ چند روز قبل اوباش نوجوان کی طرف سے تیزاب پھینکنے سے جھلسنے والی نرس کی حالت تویشناک ‘جسم خراب ہونا شروع ‘ہڈیاں نظر آنے لگیں ‘وزیر اعلی پنجاب سرکاری خرچ پر علاج کرائیں غریب والدہ کی اپیل ‘تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سیٹلائٹ ٹائون میں واقع نجی ہسپتال میں جنسی خواہش پوری نہ کرنے پر طیش میں آکر اوباش ملزم نے وہاں کام کرنیوالی نرس ذکیہ بی بی پر تیزا ب پھینک دیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گئی تھی جو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کا جسم بری طرح جھلسنے کے نتیجہ میں ہڈیاں نظر آنے لگ گئی ہیں متاثرہ لڑکی کی والدہ نے روتے ہوئی بتایا کہ علاج پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے جبکہ ہم غریب لوگ ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ بیٹی کا علاج سرکاری خرچ پر کروایا جائے تاکہ اس کو ریلیف مل سکے۔
You must be logged in to post a comment.