سرگودھا(مانیٹرینگ سیل) پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ کینٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ویگن اسٹینڈ پر کارروائی کی اور دو ملزمان عبدالرحمان اور اکرم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے پانچ کلو بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان دھماکہ خیز مواد سرگودھا سے سکھر لے جانا چاہتے تھے۔
You must be logged in to post a comment.