علاقائی

سرگودھا:امیرجماعت اسلامی اورجنرل سیکرٹری کاایک مشترکہ مذمتی بیان

سرگودہا﴿تحصیل رپوٹر﴾امیرجماعت اسلامی ضلع سرگودھازبیراحمدگوندل اورجنرل سیکرٹری ضلع سرگودھاملک مسعودالحسن سجرائ نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں ری پیلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار رک سینٹورم کے بیان کہ’’مساوات کا تصور حضرات ابراہیم(ع) ،حضرت اسحاق(ع) اور حضرت یعقوب(ع) کا پیش کردہ ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ’’کومن گھرٹ اور ہزرہ سرائی پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس بیان میں ساری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔مساوات اسلامی تعلیمات کا اہم جزو ہے۔امریکی صدارتی امید وار نے جاہلانہ بیان دیا ہے۔مسلمان ری پبلک پارٹی کی ویب سائٹ پر اس امید وار کے خلاف سخت ترین رد عمل ظاہر کریں۔اسلامی تعلیمات کی تحقیق کرنے والے اس کی عالمگیریت کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے۔امریکہ و مغرب کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ کسی نہ کسی بہانے سے دین اسلام کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے ہیں۔مقدس ہستیوںکی شان میں گستاخیوں اور حضرت محمد(ص) کے خاکوںسے لے کر قرآن پاک جلانے کی دھمکیوں تک آزادی حق رائے کی آڑ میں گھنائونے مقاصد کی تکمیل کے لئے کام کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنیٹورم کے اسلام بارے منفی جذبات قابل مذمت ہیں۔انصاف اور مساوات اسلام کا طرہ امتیاز ہے۔حضرت ابراھیم،حضرت یعقوب اور حضرت اسحاق نے اللہ کے حکم سے تعلیمات خداوندی کی ہی تبلیغ کی اور نبی آخرالزمان حضرت محمد(ص) کی آمد پر دین اسلام کی تکمیل کی نوید سنائی ۔ان میں فرق روارکھنااور اسلام کے چہرے کو مسخ کرکے پیش کرنا کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی ذرائع استعمال میں لاتے ہوئے امریکی سفیرسے جواب طلبی کرتے ہوئے احتجاج کیا جائے۔سینٹورم کی ہزرہ سرائی سے امریکی حکام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔امریکا اور یورپ کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔امت مسلمہ کا اتحاد کفر کی طاقتوں کے خلاف ناگزیر ہے۔اگر ڈیڑھ ارب مسلمان جوکہ پوری دنیا کے25فیصد بنتے ہیں اپنی طاقت پہچان لیں تو کسی کو اسلامی عقائد سے کھیلنے کی جرات نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:اسلحہ کے زور پرناجائز قبضہ کر نے والے ملزمان کوسزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker