علاقائی

سرگودھا:انجمن طلبہ اسلام ضلع سرگودہا ویونیورسٹی آف سرگودہاکا میلاد مارچ کل شاہین چوک سےنکالاجائیگا

سرگودہا﴿تحصیل رپوٹر﴾انجمن طلبہ اسلام ضلع سرگودہا ویونیورسٹی آف سرگودہا کی طرف سے میلاد مارچ کل شاہین چوک سے نکالا جائیگا میلاد مارچ میں ضلع بھر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹی سے طلبہ شریک ہونگے جن میں بھلوال کالج ‘سلانوالی کالج ‘بھاگٹانوالہ کالج ‘کوٹمومن کالج ‘انبالہ مسلم کالج ‘ٹیکنالوجی کالج اورزرعی کالج کے طلبہ بالخصوص شریک ہونگے جلوس کی قیادت مرکزی نائب صدر اے ٹی آئی پاکستان محمد شفیق کلماروی اور نائب ناظم پنجاب شہزادہ بٹ کریں گے ناظم پروگرام و ناظم یونیورسٹی شہزاد احمد وڑائچ اور ضلع ناظم ارشد قادری نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں مارچ کا آغاز گیارہ بجے شاہین چوک سے ہوگا جو حسب روایت لیاقت مارکیٹ ‘شربت چوک ‘بارہ بلاک چوک ‘اردو بازار ‘امین بازار ‘کچہری بازار او ر سٹی روڈ سے ہوتا ہوا ڈیری روڈ پر اختتام پذیر ہوگا راستے میں انجمن تاجران کی جانب سے جگہ جگہ پر جلوس کا استقبال کیا جائیگا یہ جلوس استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں نکالا جارہاہے انجمن طلبہ اسلام کے ضلع ذمہ داران نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا کے مختلف علاقوں میں بارہ ربیع الاول تک استقبالیہ جلوسوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور مرکزی قائدین مختلف جلوسوں کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حاصل پور:بد فعلی کرنے پر مقدمہ درج، ملزم فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker