علاقائی

سرگودھا:شراب فروش گرفتار، 716بوتل شراب برآمد

سرگودھا(تحصیل رپورٹر)شراب فروش گرفتار، 716بوتل شراب برآمد ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فیکٹری ایریا کے ASI سجاد حسین کو بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم یوسف مسیح ولد سلامت مسیح سکنہ بستی عیسائیاں جو کہ مشہور زمانہ شراب فروش ہے آج بھی اپنی بیٹھک کے آگے شراب فروخت کررہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو بھاری مقدار میں شراب برآمد کی جاسکتی ہے۔ مخبر کی اطلاع پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر ریڈ کیا گیا تو ملزم کے قبضہ سے تین گٹو وں میں چھپائی ہوئی 716 بوتلیں شراب برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مساوی سطح پر اضافہ خوش آئندہ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker